شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔نیب نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ درست نہیں اورشہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈر گراو نڈ ہوجائیں گے اورملزم کی عدم دستابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائے گی۔ نیب کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔نیب نے موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں نہیں بتایا کہ شہباز شریف کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام بحال کیا جائے۔
شہباز شریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کےمعاملے پر نیب نےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
May 24, 2019 | 14:56