مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

May 24, 2019 | 17:38

ویب ڈیسک

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں خارج کی گئی درخواست بحال کرنے کے لئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش نہیں ہوسکا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کو سماعت کیلئے بحال کیا جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان نیب کی جانب سے کی جانیوالی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔مریم نوازاورصفدرکانام ای سی ایل میں ڈالنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں