کامونکے(نامہ نگار)باپ بیٹایکے بعد دیگرے مشتبہ بیماری سے جاں بحق ہوگئے ایک ہی گھر میں دو ہلاکتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،بتایا گیا ہے کہ محلہ رسولنگر جیون شاہ کا رہائشی 35 سالہ حجام شفاقت جو تین بچوں کا باپ تھا چند روز قبل شدید بخار میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا،بیٹے کی تدفین کے دوسرے دن ہی اسکا باپ 70 سالہ محمد بوٹا بھی اسی طرح کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسا دونوں کی تدفین بہار شاہ قبرستان میں کردی گئی ہییکے بعد دیگرے باپ بیٹے کی اسطرح اچانک موت واقع ہونے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔