شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وانجمن تاجران ٹائل ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ عید خوشیاں بانٹنے اور انسانی اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے مگر کرونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں خوف کی لہر ہے مسائل اورمشکلات نے عام آدمی کو گھیر رکھا ہے ایسے حالات میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کیساتھ ساتھ سفید پوش لوگوں کا بھی ہر صورت خیال رکھیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میںبہتر طریقے سے شامل ہوسکے جبکہ دوسری طرف عوام کو چاہئے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنی اور اپنے پیاروں کی بہتر اور جان بچانے کی خاطر احتیاطی تدابیر کو کسی صورت بھی نظر انداز نہ کریں کرونا وائرس ختم نہیں ہوا ہمیں احتیاط ہر صورت کرنی چاہیے ان خیالات کااظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔