روزہ انسان کے اندر تقویٰ پیدا کرتا ہے :عثمان خالد شیخوپوری

May 24, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جامعہ محمدیہ توحید آباد (کاہنیانوالہ) کے ناظم اعلیٰ اور ممتاز اسلامی سکالر پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری نے کہا ہے کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نہیںبلکہ اس کا اطلاق جسم کے ہر اعضاء پر ہوتا ہے یہ انسان کے اندر اللہ کا توکل اور تقویٰ پیدا کرتا ہے رمضان المبارک کے آخری راتوںمیں ہمیں زیادہ سے زیادہ خدا کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی کیلئے دعائیںکرنیکی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع محمدیہ میں پریس کلب شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداروںکے اعزاز میں دیئے جانیوالے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمبشر حسن بٹ ،عظیم شیخ،رانا عثمان ،جاوید معراج ، سلطان حمید راہی،عظیم احمد یزدانی ، چودھری شہزاد علی، صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی ، سیف الرحمن سیفی سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

مزیدخبریں