لوگوں کے مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے :اے ڈی چوہدری

May 24, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا، بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے۔ انصاف امداد پروگرام کے ذریعے 3 کروڑ افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، حکومت عوامی خدمت پر بھرپور توجہ دیکر قوم سے کیا گیا بلاتفریق خدمت کا وعدہ پورا کررہی ہے ،اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز اور لوکل مارکیٹوں میں مخلص کارکنوں کے ذریعے پرائس مانیٹرنگ کریں گے ۔

مزیدخبریں