سیف اللہ نیازی کا قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

May 24, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کراچی میں پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگ کی اس گھڑی میں تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ کریم حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔

مزیدخبریں