وینز ویلا نے ایرانی بردار جہازوں کی خفاظت کیلئے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کر دئیے

کراکس (آن لائن)وینزویلا کے صدر نے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہوچکے ہیں ، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے وینزویلا نے لا عور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نصب کردیئے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کررہی ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 آئل ٹینکرز پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن