سعودی عرب: دمام کی عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دمام( آن لائن ) سعودی عرب کے شہر دمام کی ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں اس وقت چیخ و پکار مچ گئی جب آخری منزل کے ایک فلیٹ میں آگ بھڑک اْٹھی۔ آگ کے شعلے باہر تک لپکنے لگے، جس کے باعث عمارت میں مقیم درجنوں افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سعودی ویب سائٹ عاجل کے مطابق یہ واقعہ احد کے علاقے میں پیش گیا۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر روانہ ہو گیا۔اس عمارت کے مختلف فلیٹس میں 48 افراد موجود تھے، جن میں 11 بچے بھی شامل تھے۔ ان تمام افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا اور فلیٹ میں لگی آگ پر چند منٹوں بعد قابو پا لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...