این ڈی ایم اے کی جانب سے کرونا کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل

اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے کی جانب سے کووڈ-19 کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل کرلی گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سامان بھیج دیا گیا ،سندھ کو 52ہزار 500 آزاد کشمیر کو 5ہزار 250 اور جی بی کو 8ہزار 750 این-95 و کے این -95 ماسک ارسال کیے گئے۔ترجمان کے مطابق 63 ہزار پروٹیکٹیو سوٹ سندھ، 6 ہزار 300 آذاد کشمیر اور 10ہزار 500 سوٹ جی بی کے سامان میں شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق عید کے بعد تمام صوبوں کے ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ ارسال کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن