اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ طیارہ حادثے اور کرونا میں بچھڑنے والوں کیلئے دست دعا بلند کرنا چاہتا ہوں اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عیدالفطر کی خوشیاں منائے ہر کوئی کرونا سے متعلق ایس او پیز کا خیال رکھے۔ عید کے اجتماعات میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھیں عید کی چھٹیوں میں بھی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے اپنی جانیں دینے والوں کے لواحقین کا خیال رکھتا ہوگا۔