کووڈ19 کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کووڈ19 کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے۔ سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سامان ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کو 52 ہزار 500 آزاد کشمیر کو 5 ہزار 250 اور گلگت بلتستان کو 8 ہزار 750 این ۔ 95 ماسک ارسال کیے گئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 63 ہزار پروٹیکٹیو سوٹ سندھ، 6 ہزار 300 آذاد کشمیر اور 10 ہزار 500 سوٹ جی بی کے سامان میں شامل ہیں۔این ڈی ایم ایاس کے علاوہ فیس ماسک اور شیلڈز بھی سامان میں شامل ہے۔تمام صوبائی اکائیوں کو سامان میں سرجیکل دستانے، شوز کور اور حفاظتی عینکیں بھی ارسال کر دی گئیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ عید کے بعد تمام صوبوں کے ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ ارسال کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن