عید کے موقع پر نادار اور مفلس لوگوں کاخیال رکھنا فرض اولین ہے

May 24, 2020

گوجر خان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما راجہ مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ عید الفطرمذہبی رواداری اور اخوت کا درس بھی دیتی ہے عید کے موقع پر معاشرے کے نادار اور مفلس لوگوں کاخیال رکھنا مخیر حضرات کافرض اولین ہے دوسروں کی امداد کرنے سے جہاں دنیا وآخرت سنوارتی ہے وہاں ہی معاشرے کے غریب اورمتوسط طبقہ کو بھی عید کی خوشیاں منانے کا موقع میسر آتا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہی قوموں کی اخلاقی قوت ابھر کر سامنے آتی ہے اور وہ اپنے غریب عوام کی دل کھول کرداد رسی اورامدادکرتی ہیںانسانیت کی خدمت سے ہی فلاحی معاشرے وجود میں آتے ہیں موجودہ لاک ڈائون کے باعث متوسط اور غریب طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوا ہے ایسے میں مخیر حضرات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد سفید پوش اور مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کریںتاکہ ان کی مالی مشکلات کا کچھ ازالہ ہو سکے اور وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔

مزیدخبریں