ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اپنے دیرینہ رفیق حاجی ملک مشتاق کے جوانسال صاحبزادے ملک عامرمشتاق کی وفات پراظہارتعزیت کرنے کیلیئے ٹیکسلاپہنچ گئے،انہوںنے یہاںپہنچنے کے بعدمرحوم کے لواحقین حاجی ملک محمداقبال،سابقہ کونسلرملک عمران اقبال،ملک ظہیرمشتاق سے اظہارتعزیت کیا،اس کے بعدچوہدری نثارعلی خان مرحوم کے والدحاجی ملک مشتاق کے پاس پہنچ گئے،جوانسال صاحبزادے کی وفات پراظہارتعزیت کیااورکہاکہ جوان اولادکی جدائی کاصدمہ انتہائی تکلیف دہ اورناقابل برداشت ہوتاہے،مجھے آپکے جوانسال بیٹے کی وفات کاسن کربہت دکھ ہوا، میں دعاکر تاہو ں کہ اللہ تعالیٰ آپکے بیٹے کی مغفرت فرمائے اورآپ سمیت دیگرآپ کے تمام خاندان کے لوگوںکویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،اس موقع پربابواکبردین بٹ ،شیخ سا جد الر حمن ، سید عمران حیدرشہزادہ نقو ی، بابو سیدنویدعباس شاہ آف گاہی سیداں،سابقہ آئی جی ریلوے پنجاب کیپٹن زبیرخان،اورسابقہ تحصیل ناظم ہریپورغالب خان سمیت دیگرسرکردہ شخصیات بھی موجودتھیں،اس موقع پرملک مشتاق اورانکے صاحبزادوںنے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمارے اس دکھ کے موقع پرتشریف لائے اورہماری دکھ کی گھڑی میںڈھارس بندھائی۔