ملک بھر میں عید الفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات، سماجی فاصلے کی جزوی پاسداری

May 24, 2020 | 09:25

ویب ڈیسک

 ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، کہیں نہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔چھوٹی عید سادگی کے ساتھ منائی گئی، شہر شہر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔لاہور میں بادشاہی مسجد، بحریہ ٹاؤن، پولیس لائنز، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والوں اور ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی عید کی نماز ہوئی۔کراچی میں میمن مسجد، سبیل والی مسجد، عید گاہوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی خصوصی اجتماعات ہوئے، گورنر ہاؤس پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ سمیت دیگر اعلی شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ شہر میں کہیں ایس اوپی پر عملدرآمد ہوا کہیں نہیں تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراوند میں عید کی نماز ہوئی، شہر میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا جس میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا، کوئی ماسک پہنے نظر آیا، کوئی نہیں۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید ادا کی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزیدخبریں