محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورا ن ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کی صبح ریکارڈ کیے گئے کچھ بڑے شہروں کا درجہ حرارت یوں ہے : اسلام آباد اور گلگت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 26 ، کراچی29 ، پشاور 24، کوئٹہ اور مظفرآباد 15اور مری 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہےگا: محکمہ موسمیات
May 24, 2020 | 13:04