عثمان بزدار نے نماز عید الفطر وزیراعلیٰ آفس میں ادا کی، ملکی ترقی کیلئے دعائیں

May 24, 2020 | 13:09

ویب ڈیسک

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز وزیراعلیٰ آفس کے لان میں ادا کی، انہوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز وزیراعلیٰ آفس کے لان میں ادا کی جس کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا مانگی۔ انہوں نے وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہمیں آج شہداء کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا ہے۔ دعا ہے کہ پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزلیں حاصل کرے۔

مزیدخبریں