ملک میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 اموات ریکارڈ

May 24, 2020 | 13:28

ویب ڈیسک

 ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا رجحان برقرار۔ عید کے دن نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2164 نئے مریضوں کی تشخیص سمیت مجموعی طور پر بتیس اموات ریکارڈ کی گئی ہپں۔کورونا وائرس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر دو ہزار 164 مریضوں کی تشخیص کے بعد کووڈ نائنٹین کے مریضوں کی مجموعی تعداد چون ہزار 516 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ اکیس ہزار 645 مریضوں کے ساتھ سندھ میں اس وبائی مرض کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جس کے بعد پنجاب میں کووڈ نائنٹٗین کے مریضوں کی تعداد انیس ہزار 557 ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد سات ہزار 685 اوربلوچستان میں تین ہزار 306 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 592، آزاد جموں و کشمیر میں ایک سو 97 جبکہ گلگت بلتستان میں اس خطرناک وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد چھ سو 91 ہو گئی ہے۔ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ نائنٹین کے بتیس مریضوں کی ہلاکت کے بعد اس ممکنہ طور پر جان لیوا بیماری کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک سو تینتیس ہوگئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کی روشنی میں کووڈ نائنٹین کے مریضوں کی شرح ہلاکت کچھ روز سے دو فیصد پر برقرار ہے۔این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کیلئے کیئے گئے بارہ ہزار 915 ٹیسٹ کے بعد ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر چار لاکھ، تہتر ہزار 607 ٹیسٹ کیئے جاچکے ہیں۔ کووڈ نائنٹین کے اب تک 17,198 مریضوں کی بحالی کے ساتھ مجموعی طور پر ان مریضوں کی صحتیابی کی شرح گزشتہ روز کے مقابلہ میں بڑھ کر اکتیس اعشاریہ چار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں