پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید نہایت غیرمعمولی حالات میں آئی ہے کیونکہ قوم کورونا کی عالمگیر وبا کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہے جبکہ ہمارے دل پی آئی اے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مغموم ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے ورثا اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ۔فضائیہ کے سربراہ نے بھارتی جارحیت اور مظالم کا شکار کشمیری بھائیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔