اسلام آباد(آئی این پی)کشمیرپریمیئرلیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگر کے چیئرمین ارشد خان تنولی زمبایوین کھلاڑیوں کو اسپانسر کریں گے۔ مظفرآباد ٹائیگر کے چیئرمین ارشدخان تنولی نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو کٹس اور شوز اسپانسرکرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ زمبابوین کھلاڑی ریان برل کے ٹوئٹ کو دیکھ کر دل افسردہ ہوا،زمبابوے کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں لیکن وسائل کی کمی کا سامنا ہے،ریان برل کے شوز کو لے کر کیے گئے ٹویٹ کے بعد انہیں اسپانسرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، زمبابوے کرکٹ بورڈ کوکٹس اور شوز اسپانسر کرنے کی پیشکش کی جس کا مثبت جواب آیا۔انہوں نے کہا کہ کٹس اور شوز کو اسپانسر کرنے کا مقصد زمبابوے میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے،کسی ملک کی اگر قومی ٹیم کے حالات ایسے ہوںگے تو وہاں کی نوجوان مستقبل کے لیے مایوس ہوسکتے ہیں ، امید کرتے ہیں زمبابوے کی ٹیم ماضی کی طرح پھر سے ابھر کر سامنے آئے گی۔