سندھ میں کرونا صورتحال تشویشناک،اسپتالوں میں جگہ ختم،پابندیاں سخت

May 24, 2021

کراچی (وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلی ہائوس میں اتوارکے روزہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھانے کا اعلان،صوبے بھر میں دکانیں 8 بجے کی بجائے شام 6 بجے تک کھلیں گی، صرف ادویات فروخت کرنے والی دکانیں کھلیں گی، شاپنگ مالز اوراس میں قائم فارمیسز بھی 6 بجے بند ہوں گی ہر کسی قسم کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگادی گئی، تفریحی مقامات، پارکس، سینما ہالزاورپرائمری سے یونی ورسٹی تک تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے اگلے دو ہفتوں کے لئے بند رہیں گے ، کورونا کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے،کئی اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہو،سہیل انورسیال،صوبائی وزئرتعلیم ،مشیرقانون مرتضیٰ وہاباورکوروناٹاسک فورس کے ممبران بھی موجودتھے ،وزیراعلی سندھ نے کہاکہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھانے کااعلان اورنوٹی فیکشن جاری کردیاگیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد صوبے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ، صورت حال تشویش ناک ہے، اس وقت کئی اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے  سندھ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 8.37 فیصد کیس مثبت آئے، کراچی میں شرح 13 فیصد سے زیادہ اور حیدرآباد میں 10فیصد سے زیادہ رہی  ہے، ہمیں ٹاسک فورس نے سختی سے کہا ہے کہ احتیاط کریں، ہمیں مزید سختی کرنی ہے، ایس او پیز میں نرمی نہیں کر سکتے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں بڑھا رہے ہیں، جس کے تحت صوبے بھر میں دکانیں 8 بجے کی بجائے شام 6 بجے تک کھلیں گی، صرف ادویات فروخت کرنے والی دکانیں کھلیں گی، خلاف ورزی پر عوام کے بجائے دکان کے خلاف ایکشن ہوگا، شاپنگ مالز اوراس میں قائم فارمیسیز بھی 6 بجے بند ہوں گی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ مکمل طور پر بند ہے، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی ہیں لیکن اس کا غلط استعمال نہ کیا جائے،دکانداروں اور مالکان کے لئے سختی سے عمل کرنے اور خریداروں سے عمل کرانے، ایس او پیز نمایاں طور پر دکانوں پر آویزاںکرنے کی ہدایات دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ،عملہ کو پابند کیا جائے کہ وہ ماسک پہن کر رہیںاورکورونا ایس او یپیز پر عمل کریں انہوں نے کہاکہ خریداروں کو بغیر ماسک دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے، دکانوں شاپنگ مالز اور سینٹرز  پر ٹمپریچرچیک کیا جاے اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کیا جائے، تعاون نہ کرنے والے خریدار کی شکایت کمشنر کراچی ڈی سی یا پولیس کے کنٹرول روم پر کی جائے ،وزیاعلی نے دکانداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سماجی فاصلہ کے اصول پر سختی سے عمل کرائیں ،گنجائش سے زیادہ خریداروں کو دکان یا مال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیںاوراس بات کویقینی بنائیں کہ نزلہ بخار یا کھانسی میں مبتلا شخص دکان یا مال میں داخل نہ ہو ،دکان میں مناسب ہوا کا انتظام کیا جائے اور ائر کنڈیشن کے استعمال سے گریز کیا جائے،وزیراعلی مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ ہر کسی قسم کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہے، تفریحی مقامات، پارکس اور سینما ہالز اگلے دو ہفتوں کے لئے بند ہیں،انہوں نے کہاکہ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ ایس اوپیز دکان پر آویزاں کریں،مراد علی شاہ کامزیدکہناتھاکہ  ٹرانسپورٹ پر بھی سختی کے ساتھ ایس اوپیز فالو  کرایاجائیگا ،لوگوں کودرخواست ہے کہ ایس او پیز کوفالو کریں ،کوروناسے احتیاط برتیں ،وزیراعلی سندھ نے سندھ کی طرف سے جو دہشتگردی اسرائیل جاری رکھا ہوا ہے اسکی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور بھی اچھے طریقے سے وفاقی حکومت اس معاملے پر کردار ادا کر سکتی ہے ،ٰوزیر صحت عذرا پیچوہونے کہاکہ موبائل سینٹرز بھی کھولنے جا رہے ہیںجوشہری مجبوری کے تحت ویکسین لگوانے نہیں جا سکتے عملہ انہیں گھر جاکر ویکسین لگائے گا صوبائی وزیرصحت کاکہناتھاکہ گائوں میں بھی ویکسین لگانے کا منصوبہ تیار ہے موبائل یونٹس کے زریعے اگلے ہفتے مزید ویکسین آئین گی تو یہ کام شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں