کراچی ( آئی این پی ) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کومقروض کردیا،حکومت کے بجٹ خسارے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، حکومت نے تمام شعبوں کے بجٹ میں کمی کی،پی ٹی آئی حکومت نے صحت کے شعبہ میں کٹوتی کی،اس حکومت نے پیسے کی قدر 40فیصدکم کردی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں 2کروڑ افراد کو خط غربت سے نکالا ،عمران خان نے 2 کروڑافرادواپس غربت میں دھکیل دیئے،ن لیگ کی حکومت آئی توساڑھے 7 کروڑافرادخط غربت سے نیچے تھے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے تمام شعبوں کے بجٹ میں کمی کی،حکومت کے بجٹ خسارے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پی ٹی آئی حکومت نے صحت کے شعبہ میں کٹوتی کی،اس حکومت نے پیسے کی قدر 40 فیصدکم کردی،موجودہ حکومت نے اس ملک کومقروض کردیا۔