چیئرمین نیب کا دورہ لاہور،ڈی جی کی کارکردگی کو سراہا

May 24, 2021

لاہور(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے2018 سے 2020 کے دوران نیب آرڈیننس کے سیکشن 10 کے تحت 43 مجرموں کو سزا دلوائی اور ان سے اربوں روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کئے گئے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب لاہور کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں 2018 سے 2020 کے دوران نیب لاہور کے مقدمات میں سزا کی شرح کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب لاہور نے 2018 میں نیب آرڈیننس کے سیکشن 10 کے تحت 28 مجرموں کو سزا دلوائی اور ان سے 1180.442 ملین روپے وصول کئے گئے۔ محمد طاہر خان کو 21 اپریل 2020 میں سزااور 45 ہزار پائونڈ جرمانہ، ملزمان فیصل کامران اور خرم قریشی کو بالترتیب 33.1 ملین روپے جرمانہ، ملزمان نذیر احمد کو 5.119 ملین روپے، 7.288 ملین روپے، 24.706 ملین روپے، 23.412 ملین روپے اور 28.06 ملین روپے کی سزا سنائی۔ ملزم ظہیر ناصر کو 1.5 ملین روپے، ملزم مقصود احمد کو 15 ملین روپے اور ملزم ذیشان احمد 15ملین روپے کی سزا سنائی۔ ملزم عدنان قیوم کو عدالت نے 7.2 ملین روپے جبکہ ملزم سلیمان فاروق کو 7.2 ملین روپے سزا۔ مختلف احتساب عدالتوں نے نیب آرڈیننس کی دفعہ 10 کے تحت ملزمان کو سزا سنائی۔ ملزم حافظ جاوید چیمہ اور ملزم سلیم چیمہ کو 6.48 ملین روپے، 6.48 ملین روپے کے جرمانہ، ملزمان خواجہ محمد تنولی اور محمد خلیل فیروز کو  19.028 ملین روپے اور 19.028 ملین روپے جرمانہ۔ ملزم نعیم امداد کو 3.59 ملین روپے جرمانہ۔ ملزمان طارق محمود، ابوذر جعفری کو1.41 ملین اور 1.41 ملین روپے جرمانہ ۔ ابوذر جعفری کے خلاف مقدمہ میں 58.27 ملین روپے کی سزا سنائی۔ ملزمان شاہد حسن اعوان، زبیر علی خان، ماجد رشید، ذکاء اللہ خان شنواری اور رفعت شاہد حسن کو الگ الگ 805 ملین روپے جرمانہ کی سزا ۔ ملزمان محمد اعظم چشتی، محمد ذیشان علی، عامر شفیق اور عامر عباس کو الگ الگ 43.04 ملین روپے جرمانہ ۔ ہر ملزم کو الگ الگ 1.196 ملین روپے جرمانہ۔ ظل باجاالدین کو32.311 ملین روپے جرمانہ،م لزم محمد عامر ندیم کو 11.685 ملین روپے جرمانہ۔ نجم الثاقب کو 118.27 ملین روپے جرمانہ، ملزم عبد الرحمن کو 28.52 ملین روپے جرمانہ کی سزا۔غلام علی، یعقوب لونہ، ذکاء اللہ بھٹی، احمد شاہ، اسد علی اور ریاض بھٹی کو  الگ الگ 58.145 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور میجر ر شہزاد سلیم کی قیادت میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

مزیدخبریں