لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ کے علاقے گوٹھ عبداﷲ لاشاری کے قریب تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق5 افراد نے پتھراؤ کیا جن میں دو مسلح افراد تھے۔ اپوزیشن لیڈر کے گارڈزکے آنے پر تمام افراد فرار ہوگئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر گن مین ہمارے ساتھ نہ ہونے تو حملہ آور ہم پر فائرنگ کرتے جہاں مجھ پر حملہ ہوا‘ وہ پی پی کے سہیل انور سیال کا حلقہ ہے۔ تین افراد کے ہاتھوں میں پستول اور باقی نے پتھر اٹھائے ہوئے تھے۔ ایف آئی آر نہیں کٹوا رہے یہ اس پر الٹا ہی کام کریں گے۔
لاڑکانہ میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ
May 24, 2021