چیف جسٹس ہا ئیکو رٹ کے چیمبر پر حملہ کیس ،ملوث وکلاء کو بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے نوٹس جاری 

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیمبر پر حملہ کرنے  میں ملوث وکلاء کو آج بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیئے  مطلوب  افراد کو اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں سمن کیا ہے۔واضح رہے کہ ان وکلاء کے خلاف عدالت عالیہ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات زیر سماعت ہیں تاہم ان کی جانب سے سمن کی تعمیل نہ ہونے کے باعث عدالت اب انہیں اشتہارات کے ذریعے طلب کررہی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...