اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیمبر پر حملہ کرنے میں ملوث وکلاء کو آج بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیئے مطلوب افراد کو اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں سمن کیا ہے۔واضح رہے کہ ان وکلاء کے خلاف عدالت عالیہ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات زیر سماعت ہیں تاہم ان کی جانب سے سمن کی تعمیل نہ ہونے کے باعث عدالت اب انہیں اشتہارات کے ذریعے طلب کررہی ہے ۔
چیف جسٹس ہا ئیکو رٹ کے چیمبر پر حملہ کیس ،ملوث وکلاء کو بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے نوٹس جاری
May 24, 2021