اسلامپورہ: ڈولفن سکواڈ کیساتھ مبینہ مقابلہ‘ زخمی ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار

May 24, 2021

لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقے میںڈولفن سکواڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے زخمی سمیت دونوں ڈاکوؤں کوگرفتار کر لیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ ٹیم اسلام پورہ میں پٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران  دوڈاکو کارپوریشن چوک آئوٹ فال روڈ پر شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران ڈولفن فورس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مزیدخبریں