اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں ن لیگ نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار پیش کئے اور جھوٹ بے نقاب ہونے پر ٹائپنگ ایرر کا جھوٹ گھڑ لیا گیا، عدالت سے سرٹیفائیڈ جعلساز اور ان کے درباری آج بھی ہیر پھیر میں مشغول ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹڑ شہباز گل نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق کورونا کے باوجود معیشت درست ڈگر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلسازوں نے فارن ریزرو سے8 ارب ڈالر پھونک کر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، اسحاق ڈار کی ہیر پھیر اور جعلی ’’ترقی‘‘ کی قیمت غریب عوام کو ادا کرنا پڑی۔
ماضی میں ن لیگ نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دیئے :شہباز گل
May 24, 2021