فیصل آباد:گلے پر ڈور پھرنے سے 12سالہ لڑکا شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

فیصل آباد(آن لائن)گلے پر ڈور پھرنے سے 12سالہ لڑکا شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آن لائن کے مطابق  تھانہ گلبرگ کے علاقہ گجر بستی کا رہائشی 12 سالہ عبداﷲ لاری اڈا میں چائے کے ہوٹل پر کام سے واپس آ رہا تھا کہ کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور گلے میں پھر گئی۔جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن