اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ماہرین فلکیات نے متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی جولائی کی 20جبکہ اس حساب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک 21جولائی کو ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین فلکیات ابراہیم الجاروان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 10 جولائی 2021 کو دکھائی دے سکتا ہے اور ایسا ہونے پر 10(ذی الحجہ)عید الاضحی 20 جولائی بروز منگل ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورپاکستان سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات منائی گئی تھی، البتہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں جمعہ کے روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔ماہرین اور اعدادوشمار کے مطابق یو اے ای میں20 جولائی جبکہ پاکستان میںعید الاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔