فلسطین کے سفیر کا بھرپور حمایت پر اہل پاکستان کے نام اظہار تشکر کا خط 

اسلام ٓباد(خبرنگار) فلسطین کے سفیر احمد ربیعی کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر اہل پاکستان کے نام اظہار تشکر کا خط ،فلسطین سفیر فلسطین کے سفیر احمد ربیعی کا کہنا ہے کے فلسطینی  عوام، کی طرف سے میں پاکستان کے  عوام،  فوج، صدر ووزیراعظم پاکستان، سمیت تمام قائدین کاتہہ دل سے مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوںکہ انہوں نے فلسطینیوں اورایک خودمختار اور آزاد ریاست فلسطین کے قیام کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کی۔ ان خیالات کا اظہار فلسطینی سفیر نے اہل پاکستان کے نام اپنے خصوصی تہنیتی مراسلہ میں کیا۔فلسطینی سفیر کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پا کستان نے نہتے او ربے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم وبربریت اور جارحیت کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے عالمی برادری پر زور دیا۔ جنگ بندی، کشیدگی اور ظلم و بربریت کو ختم کرانے کے لئے ’او آئی سی‘ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس بلانے کے لئے آپ کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ اتفاق رائے پیدا کرنے، رائے عامہ ہموار کرنے اور اس بحث کو صحیح رْخ پر استوار کرنے میں پاکستان نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی اور اس تاریخ کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ ایک اور تاریخی دن جسے فلسطینی کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے، 21 مئی کا یوم یک جہتی فلسطین کا دن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...