پنجاب میں 20ای لائبریریزپہلے سے موجود،دوبارہ پیسہ ضائع کیا جارہا،جہانگیر خانزادہ

حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) ممبر پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں پنجاب کے بیس اضلاع میں جدید ای لائبریریز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس وقت موجودہ حکمرانوں نے ان لائبریریز پر شدید تنقید کی تھی یہ قوم کا ایک کروڑ اٹھارہ ارب روپے کہاں خرچ کر رہے ہیں اس رقم کا انہیں حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں پنجاب کے بیس ضلعوں میں ای لائبریریز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ان لائبریریز میں پچاس ہزار سٹوڈنٹس کو ریلیف مل رہا تھا اس کے علاوہ لائبریریز ہال اور سٹاف بھی پورا تھا پچھلے سال اس حکومت نے ان بیس لائبریریز کو بند کر دیا تھا اور اب دوبارہ موجودہ حکومت بیس ضلعوں میں یہی لائبریریاں قائم کر کے قوم کا پیسہ ضائع کر رہی ہے، میرا موجودہ حکومت سے سوال یہ ہے کہ وہ ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے کہاں خرچ کریں گے جبکہ بیس لائبریریز ہر لحاظ سے موجود ہیں، جن ضلعوں میں یہ لائبریریاں بند کی گئی تھیں ان میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، اٹک، راولپنڈی، میانوالی، گجرات، سرگودھا، بھکر، فیصل آباد، لاہور، مظفر گڑھ، وہاڑی، اوکاڑہ، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال میں موجود ہونے کے باوجود ایک بار پھر موجودہ حکومت قوم کے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے ضائع کرے گی قوم یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس رقم کا حساب دیں، انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے تو اس نے مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر ہی سیاست کی ہے پہلے ای لائبریریز کو نہ صرف ختم کیا گیا بلکہ اس پر شدید تنقید بھی کی تھی لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک بار پھر حکومت نے پہلے سے قائم شدہ ای لائبریریز کو قائم کرنے کیلئے اشتہارات بازی شروع کی ہے ہم یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کریں گے انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والوں کو اپنا کچھ پتہ نہیں، جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وہ جس وقت پنجاب کے صوبائی وزیر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس تھے تو اپنی نگرانی میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے یہ لائبریریاں قائم کی گئی تھیں اس وقت بھی موجودہ حکومت کو اس کی تکلیف تھی جہانگیر خانزادہ نے چیئرمین نیب اور دیگر اعلیٰ حکام سے عوام کے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے ضائع کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن