فکشن سوسائٹی گوجر خان کے زیر اہتمام ’’شام افسانہ‘‘ کا انعقاد

May 24, 2021

گوجر خان (نامہ نگار )آج کی شام افسانہ گوجرخان میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمانانِ خصوصی معروف ممتاز افسانہ نگار حمید قیصر اور معروف شاعر کرنل(ر)سید مقبول حسین اور مہمان خصوصی ممتاز محقق و شاعر ڈاکٹر نثار ترابی تھے۔یہ نشست فاطمہ جناح گرلز کالج میں معروف ناول و افسانہ نگار حکیم عبدالروف کیانی چیئرمین فکشن سوسائٹی گوجرخان کے زیر انتظام منعقد ہوئی۔نظامت معروف افسانہ نگار و پوٹھوہاری شاعر شکوراحسن نے کی۔افسانہ نگا رو ں میں شاہد لطیف ہاشمی،شیراز طاہر۔قمر عبدا للہ۔ شعیب افضل۔شیراز مغل۔افضال ندیم ۔ حیدر علی۔ حسنین علی۔نیاز چودھر ی۔ا نوا را لحق ۔ماجد وفا عابدی شامل تھے۔مہمان گرامی میں محمد اکرام قر یشی۔پروفیسر واجد حسین۔مبین مرزا شامل تھے ۔ مہما نان خصوصی اور صاحب صدر نے گوجرخان میں افسانے کے ارتقا کو سراہا اور اس نشست کو افسانوی ادب میں ایک سنگ میل قرار دیا۔حمید قیصر نے اس نشست کو ادب کی نئی صبح اور روشنی سے تعبیر کیا۔کرنل مقبول حسین نے افسانے کی تاریخ ،علا متی ،تجریدی افسانے اور جدید افسانے کے مختلف ادوار پر اظہار خیال کیا۔معروف شاعر محقق و نقاد ڈاکٹر نثار ترابی نے پڑھے گئے افسانوی کو جدید افسانوی نثر سے تعبیر کیا اور معاشرے کے بطون سے نکلی کہانی کا درجہ دیا ۔انہوں نے پوٹھوہاری افسانوں کا اردو میں ترجمہ کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات کا تذکرہ کیا۔

مزیدخبریں