ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرورخان گجربرادری کی اہم اورسرکردہ شخصیت ملک فضل کریم المعروف بھونڈی استادکی وفات پراظہارتعزیت کیلیئے ملک آبادنئی آبادی ان کے صاحبزادے ملک رضوان کے ڈیرے پرپہنچ گئے ،اس موقع پرنمبردارسلیم حیدرخان،ملک شو کت ،ملک حمزہ ربانی،ملک عامر،ملک رضوا ن ،سید ر حمت علی شاہ،نائک شبیر احمد سلطا نی،چیئرمین ملک ثاقب ممتاز،ملک ظفراقبال ودیگرشخصیات بھی موجو دتھیں،غلام سرورخان نے ملک فضل کریم مرحوم کی زندگی بھرگزاری گئی ولولہ انگیززندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک فضل کریم مرحوم زندہ دل شخصیت کے مالک تھے،اورمحنت مزدوری کرکے حق حلال کی روزی رزق کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی قوم برادری اورعلاقہ ٹیکسلاکے دوست احباب کی دستا ر بلند رکھنے میںہمیشہ پیش پیش رہتے تھے،اورحق بات کہنے میںکبھی ان کوکوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیںہوتی تھی،غلام سرورخان نے مرحوم کے صاحبزادے ملک رضوان اوربھتیجے نمبردارملک سلیم حیدرخان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی۔