امریکہ، ہیوسٹن میں فلسطین  کی حمایت میں ریلی کا انعقاد

May 24, 2021

ہیوسٹن (شِنہوا)  امریکہ کے چوتھے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں سینکڑوں افراد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے۔ ریلی "ہیوسٹن فلسطین کے ساتھ ہے" نے شہر میں سڑکیں بند کردیں ، تاہم جب صورتحال کشیدہ ہوئی تو پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔لوگوں نے سڑکوں پر" آزاد فلسطین" ،"کوئی امن نہیں انصاف نہیں"،" ہم سانس نہیں لے سکتے" جیسے نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے ، اور انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جوں ہی انہوں نے سڑک پر مارچ کرنے کا مطالبہ کیاتو مظاہرین کو سڑک پر رکھی گئی رکاوٹ عبورکرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ ریلی دوپہر کو شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی ،جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ہیوسٹن محکمہ پولیس نے لوگوں سے متبادل راستے اختیار کرنے کے لئے آ گاہ کیا۔

مزیدخبریں