اسلام آبادنا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا کے وزیراعظم کے وژن کے تحت گائے، بچھڑے اور مرغیوں کی پرورش کے حوالے شروع کئے گئے منصوبوں کا مقصد دیہی علاقوں میں رہنے والے کم آمدنی والے خاندانوں کا معیار زندگی بہتر بنانا اورانہیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے ،حکومت زراعت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی زیرنگرانی لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی سے متعلق منصوبوں بچھڑوں کے تحفظ و نشوونما اور گھروں میں مرغیوں کی نشوونما سے متعلق منصوبوں پرپیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ بچھڑوں کے تحفظ کے لئے شروع کئے گئے منصوبے پر مجموعی طورپر 3401.699ملین روپے لاگت آئے گی جس میں وفاق کا حصہ 1103.382ملین روپے اور 2298.320ملین روپے صوبے ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ سیف دی کالف پراجیکٹ کے لئے مختص فنڈز کا ابھی تک 23فیصد خرچ کیا جا چکا ہے جبکہ اس حوالے سے مقررہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کئے جا رہے ہیں۔