جڑانوالہ ‘کراچی (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار+ صباح نیوز) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اے سی زین العابدین ، تحصیلدار رانا ساجد ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ 644گ ب، سمی دی جھوک، بچیانہ و گردو نواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے مہر آصف، ارشد، غلام دستگیر وغیرہ کو 55 ہزارگندم کی بوری کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے منگو پیر میں حب ندی کے قریب 2 ٹرکوں سے 289 بوری گندم پکڑ گئی۔ گندم بلوچستان سے سندھ میں غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے لئے لائی گئی تھی۔ تین ہزر سے زائد ذخیرہ اندوز گرفتار کر لئے گئے۔