اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)چوہدری نثار زیرک سیاستدان،حلف اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،سابق وزیر داخلہ ہی ہمارے گروپ کیپٹن ہیں،ہر موقع پر ساتھ کھڑے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی 77شاہ فیصل کالونی راولپنڈی حاجی وقار حسین ڈارنے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شمار پاکستان کے چند معتبر اور سمجھدار ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے، ان کا حلف اٹھانا بہترین فیصلہ ہے، اپنے حلقے کے سپورٹروں اور سیاسی رفقائے کار سے مشاورت کرنے کے بعدانہوں نے یہ رائے قائم کی ہے، انکے حلف اٹھانے کے فیصلے سے مخالفین کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کے حلقہ ہائے انتخاب کے چیئرمینوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کیساتھ ہے اور حلف برداری کے موقع پر گروپ کے تمام سرکردہ افراد لاہور موجود ہونگے۔