عبدالمجید امجدجیسے سماجی کارکن پورے معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں، محمد اعجاز الحق

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ضیائ)کے صدر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عبدالمجید امجدجیسے سماجی کارکن پورے معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں، سماجی امور میں دلچسپی رکھنے والے کارکن ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ادبی تنظیم دائرہ اور قومی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ممتاز سماجی شخصیت اور دانشور عبدالمجید امجد کی یاد میںپنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقدہ آن لائن تعزیتی ریفرنس میںبطور مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کہی،ریفرنس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین دائرہ نے کی، انہوں نے کہا کہ عبدالمجید امجد ایک سچے عاشق رسول اور اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت کرنے والے دانشور تھے، تمام زندگی ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں بسر کی،پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر وقار احمد نے کہا کہ عبدالمجید امجد قومی دنوں کے موقعوں پر تقریبات کا انعقاد کرتے تھے، آخر میں عبدالمجید امجدکی مغفرت کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن