شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے کہا کہ آج ہر جگہ مسلمانوں کو ہی ظلم وبربریت، وحشیانہ تشدد کاکیوں نشانہ بنایا جارہا ہے یہ مسلمانوں کی باہمی نااتفاقی اور اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے اسلام کی عظمت ورفتہ کی بحالی کیلئے ہیں اپنے اپنے مفادات کے خول سے نکل کر اجتماعی طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ حکومت بیان بازی کی بجائے مظلوم ،نہتے کشمیری مسلمانوں کی امداد وبحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک افتخار احمد کھارا ڈوگر،وسیم رضا ڈوگر، شبیر حسین کمبوہ ، افتخار احمد گجر، ملک عبدالقیوم ڈوگر، ملک سلامت علی ڈوگر ،رانا الیاس احمد خان ، یاسر نصیر انجم ، مقبول احمد ، تنویر احمد،ملک فرخ ڈوگر، غریب عالم ورک ،نجم الثاقب ،فیصل محمود، رضوان چوراہی ودیگربھی موجودتھے ۔
مسلمانوں کو ہر جگہ ظلم وبربریت کانشانہ بنایا جارہا ہے:اکرام حسین
May 24, 2021