مسئلہ فلسطین کا  پائیدار حل فلسطینیوں کو انکے  مقبوضہ علاقے واپس کرنے میں ہے: شیخ عاصم مظہر

جھبراں (نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے مسئلہ فلسطین کا  پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو انکے مقبوضہ علاقے واپس کرنے میں ہے جنہیں اسرائیل نے جارحیت کرکے غصب کررکھا ہے ، اسلامی دنیا میں جب بھی کوئی بحران جنم لیتا ہے یا اس پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو سلامتی کونسل مینڈیٹ کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن