انسانی حقوق کا ڈنڈورا پیٹنے والوں کو مسلمانوں کا بہتا خون کیوں نظر نہیں آرہا: وسیم نقشبندی

May 24, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے صدر محمد وسیم نقشبندی نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کا ڈنڈورا پیٹنے والوں مسلمانون کا بہتا خون کیوں نظر نہیں آرہا؟۔فلسطین کی خون سے رنگین گلیاں علمی ضمیر جھنجورنے کے کافی نہیں ہے؟۔ اسرائیلی طاقت کے نشہ میں خون ریزی کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوشش کر رہا ہے جس میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔دنیا میں امن کی علمبردار تنظیموں کی قبلہ اول سمیت مساجد میں بمباری پر مسلسل خاموشی مسلمانوں میں نفرت کا سبب بن رہی ہے۔

مزیدخبریں