عمران حکومت ہرشعبہ میں ناکام ہوچکی:چودھری منورانجم

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ عمراں خان کی قیادت میں حکومت ناکام ہو چکی ہے،یہ طرز حکومت انارکی پھیلا سکتا ہے۔ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، آٹے قیمت میں چالیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں ،بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں، لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری منور انجم نے کہا کہ وزرا اور مشرا ء لٹو اور پھٹو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔حکومتی وزرا لوٹ مار کے بعد استعفیٰ دے کر دوسرے کو آگے کر دیتے ہیں۔عمران حکومت کے دور میں پچاس لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔عمراں خان کوحکومت سے الگ کرنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔عمران خان کوحکومت سیالگ نہ کرنے کی صورت میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے۔بلاول بھٹواب قوم کی آخری امید ہے اور ان طرف عوام کی آنکھیں لگی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت ہی قوم کے مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن