خان گڑھ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کے درمیان تنازعہ بڑھنے لگا، پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ نے ڈی پی او حسن اقبال کے حکم پر ممبر بار ملک خلیل احمد کالرو ایڈووکیٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا اور ان کی عدم موجودگی میں ان کے گھر پر چھاپا بھی مارا گیا، جس پر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو ڈی پی او کی وکلائ کے خلاف مبینہ پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں سول سوسائٹی اور تاجر برادری بھی شریک ہو گی، جبکہآج فل ڈے ہڑتال اور مکمل عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا، صدر بار سردار عبدالقیوم خان دستی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او نے کرپشن اور شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔
ڈی پی او مظفرگڑھ سے تنازعہ ،وکلاء آج ہڑتال کرینگے،ریلی کابھی فیصلہ
May 24, 2021