شجا ع آباد(خبرنگار) شجاع آباد دسویں کلاس کی طالبہ کو دوسری بار اغواء کرنے کی کوشش ملزمان کا طالبہ اور اس کی والدہ پر وحشیانہ تشدد بالوں سے پکڑ کر گھر کے صحن میں گھسٹتے رہے چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے طالبہ اور اس کی والدہ کی ملزمان سے جان بخشی کرائی ملزمان دھمکیاں دیتے فرار، تھانہ سٹی پولیس مال پانی لیکر ملزمان پر مہربان متاثرہ طالبہ اور اس کی والدہ کا وزیراعلیٰ پنچاب سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق شجاع آباد محلہ عثمان آباد کی رہائشی دسویں کلاس کی طالبہ سدرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان سجاد او رلیاقت نے مجھے اغواکرنے کی کوشش کی اہل علاقہ میری چیخ وپکار پر موقع پر پہنچے ملزمان اہل علاقہ کو دیکھ کر فرار ہوگئے میں نے تھانہ سٹی شجاع آبا د میں ملزمان کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے میری کوئی مدد نہ کی اور ملزمان کا ساتھ دیا ملزمان پولیس کی طرف سے کاروائی نہ ہونے پر گزشتہ روز میرے گھر آئے اور اللہ بخش اسماعیل وغیرہ نے مجھ پر میری والدہ گلزار مائی پر وحشیانہ تشدد کیا ہمیں گھر کے صحن میں گھسٹتے رہے ہماری چیخ وپکار پر قریبی ہمسائے ہماری مد د کو آئے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہماری جان کو خطرہ ہے اگر ملزمان نے مجھے اغواء کیا یا مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تمام ترذمہ داری تھانہ سٹی پر ہوگی ۔