راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 62کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگی کارکنوں کو جیلوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا مسلم لیگی کارکنوں کے لئے جیل کی کوٹھڑی کو حجلہ عروسی کی حیثیت رکھتی ہے میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جبر کی قوتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور جرات و استقامت کی ایک مثال قائم کی میاں شہباز شریف موجودہ حکومت کے دور میں دوبار جیل گئے ایک سال سے زائد عرصہ تک جیل کاٹی لیکن موجودہ حکومت کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو ئی ساری دنیا جانتی ہے میاں شہباز شریف بیس سال سے کینسر جیسی موذی مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں انہیں وقفے وقفے کے ساتھ میڈیکل چیک اپ کے لئے برطانیہ جانا پڑتا ہے ان کی ضمانت پر رہائی ہوئی اور پھر عدالت نے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جسے حکومت نے قبول کرنے سے انکار کر دیاانہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میاں شہباز شریف پرویز مشرف دور میں بھی تمام رکاوٹیں عبور کر کے پاکستان آگئے کچھ عرصہ قبل لندن گئے تو اس بات کی پروا کئے بغیر کہ انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا پاکستان واپس آگئے اور پھر ان کو ایک جھوٹے مقدمہ میں چھ ماہ تک جیل میں رکھا گیا عدالت کے واضح فیصلہ کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے باہر جانے سے روکنے کے لئے حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب کے دن رات بھی گذر جائیں گے مسلم لیگی کارکن اس امتحان میں بھی سرخرو نکلیں گے ۔ مسلم لیگی کارکنوں نے جرات و بہادری کی جو داستانیں لکھی ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ۔
شہباز شریف نے جیل میں بہادری کی داستان لکھی، دانیال چوہدری
May 24, 2021