کراچی (وقائع نگار) کراچی پریس کلب کے اراکین کی سہولت کے لئے حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں کرونا ویکسین سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، جس کے تحت صحافی اور ان کے اہل خانہ کراچی پریس کلب میں ویکسی نیشن کراسکیں گے۔۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اورسیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے بتایا کہ کراچی پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر منگل 25مئی 2021 سے کام شروع کر دیگا۔ویکسین سینٹر میں حکومتی پالیسی کے تحت صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے لئے کراچی پریس کلب میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، کراچی پریس کلب میں قائم ہونے والا ویکسینیشن سینٹر ایک ہفتہ کام کرے گا اور صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک اراکین کلب ویکسینیشن کراسکیں گے،جمعہ کے روزویکسینیشن سینٹر بند رہے گا تاہم ہفتہ اور اتوار کو کام کرے گا،انہوں نے بتایاکہ اراکین پریس کلب ویکسین کے لئے اوریجنل شناختی کارڈ دکھا کرویکسینیشن کراسکیں گے واضح رہے کہ اس وقت حکومتی پالیسی کے تحت 30سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور 30 برس سے زائد عمر کے اراکین پریس کلب اور ان کے اہل خانہ اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
پریس کلب میں ممبران کی سہولت کیلئے کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم
May 24, 2021