ملتان (سپیشل رپورٹر)عہد آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر منزہ ہاشمی ایڈووکیٹ،عاصمہ جبیں ایڈووکیٹ اینڈ لیگل ایڈوائزر بھٹہ مزدور،ملک محمد اکرم بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ایم اشرف ساقی چیئرمین ساؤ تھ پنجاب ورکرز فیڈریشن، سید مصور حسین نقوی سنیئر نائب صدر آل پاکستان فیڈریشن آف یونا ئٹڈ ٹریڈ یونین، دلاور عباس صدیقی صدرساؤ تھ پنجاب ورکرز فیڈریشن،ریاض حْسین ناصرصدر ایپکو،یونس جاوید انصاری چیئرمین پاور لومز ورکرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں محنت کش طبقہ کو مراعات دی جا رہی ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جو حکومتی اعلان کردہ مراعات تھیں اْن کو بھی تقریبا ختم کردیا گیا ہے۔حکومت نے کم از کم اْجرت مقرر کی لیکن مزدور کو کم از کم اْجرت نہیں مل رہی۔ حکومت کی اپنی اعلان کردہ پالیسی پر عملدرآمد کروانے کی طاقت نہیں ہے اور کمزور پالیسی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے اداروں کے ذریعہ کم از کم اْجرت کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مؤثر کارروائی کرے۔