کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3478000ہو گئیں

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3478000ہو گئیں،کیسز16کروڑ75لاکھ27ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں604087ہوگئیں ،کیسز3کروڑ38لاکھ96ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں303751ہو گئیں،کیسز2کروڑ67لاکھ52ہزار ہو گئے ۔برازیل میں  اموات449000ہو گئیں،کیسز1کروڑ60لاکھ83ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں108596افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد56لاکھ3ہزار666تک پہنچ گئے۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد46268ہو گئیں جبکہ کیسز51لاکھ86ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں118482افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کیسز50لاکھ1ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں اموات127721ہو گئیں ،کیسز44لاکھ62ہزارسے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار  اور 1کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن