گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن کی ملاقا ت

May 24, 2021 | 21:22

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن کی ملاقا ت۔ایڈی بر نس نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا جبکہ کانگر یس ویمن ایڈی بر نس کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی معترف نکلیں۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ دورہ امریکہ کے دوران ڈیموکر یٹک پارٹی کی امر یکی کانگر یس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن سے ان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ،افغان امن عمل،مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایشوز سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات کے دوران امر یکی کانگریس کی رکن ایڈی برنس جانسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گر دی کے خاتمے اور امن کیلئے امر یکہ پاکستان کے ساتھ ہے اور ان کی بھر پور سپورٹ جاری رکھی جائے گی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستانی افواج او ر عوام نے دیں ہیں اور پاکستان آج بھی امن کے ساتھ اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امر یکہ سمیت دنیا کو چاہیے کہ وہ امن کے لیے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کرداراداکر یں کیونکہ جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں انسانی حقوق کا قتل عام کر رہے ہیں ان کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ چوہدری محمدسرور نے امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن کو کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے جانیوالے مظالم اور لاک ڈاؤن سے کشمیر میں پیداہونیوالی صورتحال کے بارے میں بتایا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کورونا کیخلاف بھر پور اقدامات کیے ہیں اور ہم دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے میں بھر پور کامیاب ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف سب کو ملکر جد وجہد کر نا ہوگی۔ کانگر یس رکن ایڈی برنس جانسن نے کہا کہ انسانیت اور انسانی حقوق کا تحفظ امر یکی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امر یکہ اورپاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے بھی پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں